کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں، کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں، مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
خرد مندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہے، کہ میں اس فکر میں رہتا ہوں میری انتہا کیا ہے
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں