دوست اس وقت تک دوست نہیں جب تک وہ اپنے بھائی کی تین موقعوں پر حفاظت نہ کرے: اس کی مصیبت میں، اس کی غیر موجودگی میں، اور اس کی موت کے بعد۔
مصیبت والی بات سب جانتے ہیں۔ باقی دو پر کم دھیان جاتا ہے۔
غیر موجودگی میں حفاظت کا مطلب ہے کہ جب محفل میں اس کا ذکر برائی سے ہو تو آپ چپ نہ رہیں۔ یہ مشکل کام ہے، کیونکہ وہ تو سن نہیں رہا، اور سب ہنس رہے ہیں۔
موت کے بعد والی بات میں نے انور چچا سے سیکھی۔ ابو کے انتقال کے بعد پندرہ سال تک ہر جون میں وہ ہماری فیس کا لفافہ دروازے پر رکھ جاتے۔ کبھی گھنٹی نہیں بجائی کہ امی کو شکریہ نہ کہنا پڑے۔ ابو کا نام کسی کے سامنے آتا تو کہتے، "وہ مجھ سے اچھا آدمی تھا۔"
حضرت علی رضی اللہ عنہ، نہج البلاغہ، قصار الحکم 134۔ ترجمہ: قصہ کہانی۔
Commentsتبصرے (0)
To comment,تبصرہ کرنے کے لیے log inلاگ ان کریں
No comments yet. Be the first to comment!ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!