"راجہ گدھ" کے بعد بانو قدسیہ سے لوگ ہمیشہ ایک اور بڑے ناول کی امید رکھتے تھے۔ "حاصل گھاٹ" ان کی زندگی کے آخری حصے کی کتاب ہے، اور اس میں عمر کی تھکن اور پختگی دونوں ہیں۔
مرکزی کردار ایک بوڑھا آدمی ہے جو امریکا میں اپنی بیٹی کے پاس رہنے جاتا ہے۔ وہاں سب کچھ ہے، آرام، صفائی، سہولت، مگر اسے کہیں اپنا آپ نظر نہیں آتا۔ برف دیکھتے ہوئے اسے لاہور یاد آتا ہے، اور لاہور کے ساتھ وہ سارے فیصلے جو اس نے زندگی میں کیے۔
یہ ناول کہانی سے زیادہ ایک طویل سوچ ہے۔ مشرق اور مغرب، ماں باپ اور اولاد، دین اور دنیا، بانو آپا ان سب پر سوال اٹھاتی ہیں، اور ہر سوال کا آسان جواب نہیں دیتیں۔
جو قاری تیز رفتار پلاٹ چاہتا ہے، اسے یہ آہستہ لگے گا۔ جو اپنے والدین کو کسی دوسرے ملک کی کھڑکی سے باہر جھانکتے دیکھ چکا ہو، اس کے لیے یہ بہت قریب کی کتاب ہے۔
Commentsتبصرے (0)
To comment,تبصرہ کرنے کے لیے log inلاگ ان کریں
No comments yet. Be the first to comment!ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!