رات دو بجے جی ٹی روڈ کے ایک ڈھابے پر
ٹرک ڈرائیور چائے میں اپنے گھر گھولتے ہیں
ایک پشاور کا ہے، ایک سیالکوٹ کا
ایک نے اپنی بیٹی کی تصویر
ڈیش بورڈ پر لگائی ہوئی ہے
ریڈیو پر کوئی پرانا گانا
جس کے بول کسی کو پورے یاد نہیں
سب بیچ بیچ میں گنگنا لیتے ہیں
کوئی کسی سے نام نہیں پوچھتا
صبح سے پہلے سب چلے جائیں گے
ایک کراچی کی طرف، ایک خیبر کی طرف
مگر اس ایک گھنٹے کے لیے
یہ چارپائیاں ایک گھر ہیں
نظم: قصہ کہانی
Commentsتبصرے (0)
To comment,تبصرہ کرنے کے لیے log inلاگ ان کریں
No comments yet. Be the first to comment!ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!