نتیجے کے دن اخبار والا

محلے کا سب سے اہم آدمی ہوتا تھا


صبح پانچ بجے ہم گلی کے نکڑ پر کھڑے ہوتے

رول نمبر مٹھی میں، دل گلے میں


ابا ساتھ آتے، کچھ کہتے نہیں

بس کندھے پر ہاتھ رکھ دیتے

جیسے کہہ رہے ہوں

جو بھی ہو، گھر ساتھ چلیں گے


اب نتیجہ موبائل پر آتا ہے

ایک میسج، اور بس


مجھے اپنی بیٹی کا رزلٹ

اس سے پہلے پتا چل گیا

کہ میں اس کے کندھے تک پہنچ پاتا


نظم: قصہ کہانی