چاندنی سینما کی جگہ اب موبائل مارکیٹ ہے

جہاں پردہ تھا، وہاں اب چارجر بکتے ہیں


ابا یہاں امی کو پہلی فلم دکھانے لائے تھے

دونوں نے کبھی نہیں بتایا کہ کون سی

بس اتنا کہ بارش ہو رہی تھی

اور انٹرول میں سموسے ٹھنڈے تھے


میں ایک فون کور خریدنے آیا تھا

دکاندار نے پوچھا، کچھ اور؟


میں نے سوچا کہہ دوں

ہاں، دو ٹکٹ

بالکونی کے


نظم: قصہ کہانی