نانا کے خطوں میں موسم ہوتا تھا
"یہاں آج کل گندم کٹ رہی ہے"
"کل رات آندھی آئی، بیری گر گئی"
"تمہاری نانی کی آنکھ کا آپریشن ٹھیک رہا"
"بھینس نے کٹی دی ہے، سفید ماتھے والی"
اور آخر میں ہمیشہ ایک ہی جملہ
"باقی سب خیریت ہے"
اب ہم دن میں سو پیغام بھیجتے ہیں
موسم کسی میں نہیں ہوتا
بیری گرے تو کوئی بتاتا نہیں
اور خیریت لکھنے کی
کسی کو فرصت نہیں
نظم: قصہ کہانی
Commentsتبصرے (0)
To comment,تبصرہ کرنے کے لیے log inلاگ ان کریں
No comments yet. Be the first to comment!ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!