ہاتھوں کو نرم و ملائم اور گورا بنانے کا گھریلو طریقہ:
اجزاء:
گلیسرین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
گلاب کا عرق ۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
1۔ گلسرین ، گلاب کا عرق اور لیموں کا رس اچھی طرح مکس کر لیں ۔ رات کو سونے سے پہلے اس مکسچر کو ہاتھوں پر لگا لیں اور گلوز پہن لیں ۔
2۔ 30 منٹ بعد گلوز اُتار دیں اور ہاتھوں پر اچھی طرح اسی مکسچر سے مساج کریں ۔
3۔ یہ مکسچر ہاتھوں پر لگا رہنے دیں اور صبح اُٹھ کر سادے پانی سے ہاتھ دھو لیں ۔
4۔ یہ عمل 15 دن مسلسل کرنے سے آپ کے ہاتھ نرم و ملائم اور گورے ہو جائیں گے