"جب اللہ بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرما لے تو اسے دین کی سمجھ دیتا اور نفس کے عیوب دکھاتا ہے"
فرمانِ غوثِ اعظمؒ "دنیا کے سمندر سے بچ، اس میں کثرت سے مخلوق ڈوب چکی ہے۔ کوئی کوئی ہے جو اس سے نجات پاتا ہے"
فرمان داتا علی حجویریؒ "جو ظاہر میں الجھ کر رہ جاتا ہے کبھی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا"
جب تک انسان پر خواہش نفسانی کا غلبہ ہے اس پر علوم ربانی کا دروازہ نہیں کھلے گا" (ؒجلال الدین رومی)
تیرا نفس اس خونخوار شیر سے بھی زیادہ خطرناک ہے جسے تو اندھے پن میں فریب خورد ہو کر اور گائے سمجھ کر پال رہا ہے۔ (ؒحکایاتِ رومی)
"میرے دوست! صوفی تو موجود لمحے" کا ہی دوست ہوتا، کل کی بات کرنا ہمارا طریق نہیں ؒحکایات رومی