یا در رکھئیے کہ فرائض کے چھوڑنے سے جو عذاب آتے ہیں وہ وظائف کے پڑھنے سے ختم نہیں ہوتے
جب آپ مشکل میں ہوتے ہو تو اکثر سوچتے ہو اللہ کہاں ہے ؟ یا درکھیے ! امتحان کے دوران استاد ہمیشہ خاموش رہتا ہے ۔
امیر آدمی غصہ کرتا ہے تو لوگ کہتے ہیں صاحب کا بی پی ہائی ہو گیا ہے
اصولوں کے لیے جنگ کرنا بہت آسان ہے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنا بہت مشکل ہے
ہماری تنہائی ہمیں جس طرف مائل کرتی ہے۔۔! بس وہی ہمارے اندر کی حقیقت ہے۔
ساتھ نہ دینے والوں کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وقت پڑنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔