الفاظ چابیوں کی مانند ہیں ان کا صحیح استعمال کر کے لو گوں کے منہ بندیا دل کھولے جا سکتے ہیں
ہمیشہ خوش رہا کرو، کیونکہ پریشان ہونے سے کل کی مشکل دور نہیں ہو جاتی۔ بلکہ آج کا سکون بھی چلا جاتا ہے ۔۔۔
فرمان حضرت علیؓ منافقت سے بہتر ہے کہ تم کافر مر جاؤ ۔ کیونکہ جہنم میں کافر کا درجہ منافق سے بہتر ہے
لوگ چائے کی تھیلیوں کی طرح ہوتے ہیں جنہیں کھولتے ہوئے پانی میں ڈالے بغیر پتا نہیں چلتا کہ اُن کا اصل رنگ کیا ہے
لوگوں کو آپ میں تبدیلی نظر آجائے گی لیکن اپنا وہ رویہ نظر نہیں آئے گا جو اس تبدیلی کی وجہ بنا
رشتے ضرورت کے ہوں تو کبھی خوشی نہیں دیتے اور جذبات کے ہوں تو کبھی ساتھ نہیں چھوڑتے۔