اپنے علم کو عمل میں لانے کیلئے یقین کے ساتھ ایک رہنما کی بھی ضرورت ہوتی ہے
اللہ کریم جب کسی بندے کی ادا پر خوش ہو جاتا ہے تو اپنے محبوب ﷺ کی محبت عطا فرماتا ہے
اگر کہیں یہ شک بھی ہو جائے کہ یہ شخص اللہ کے قریب ہے تو اُس شخص کے قریب ہو جاؤ
صبر کا گھونٹ دوسروں کو پلانا آسان ہے خود پیتے ہوئے پتا چلتا ہے کہ ایک ایک قطرہ پینا کتنا مشکل ہے
جو کرنا ہے اللہ نے کرنا ہے اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے
جس کی شکل انسان والی ہو اُس کی مدد کرتے وقت مذہب نہ پوچھنا، بس مدد کرو اُس کی